Product Details
مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں :۔
اولاد کی تربیت وہ عالمی مسئلہ ہے جو موجودہ دور میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اسلام نے اولاد کو نعمت کہا ہے اور اسکی تعلیم و تربیت کے ہر مرحلہ پر دینی بشارت سے نوازا ہے ۔ دنیا میں ہر انسان اپنے سرمایہ کی حفاظت کرتا ہے اور اسمیں اضافہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ نیک اولاد والدینک ے لئے حقیقی سرمایہ ہے جو دنیا میں بھی نیک نامی کا باعث ہے اور آخرت میں بھی والدین کے رفع درجات کا سبب ہے ۔ اس کے برعکس اگر اسی اولاد کی اسلامی تربیت نہ کی گئی تو یہ روح و جسم دونوں کے لئے تکلیف کا سبب بن جاتی ہے ۔
یہ کتاب ہمیں یہی دعوت دیتی ہے کہ ہم اولاد کی اسلامی خطوط پر تربیت کریں اور انکی علمی، عملی اور نظریاتی تعلیم کا اہتمام کریں ۔
آج گھر گھر میں جو ناچاقی اور بے سکونی دیکھنے میں آرہی ہے اُسکی ایک بنیادی وجہ والدین کا اپنی اولاد کی اسلامی تربیت سے غفلت برتنا ہے ۔ آج ہر شخص اولاد کی تعلیم کے لئے تو کوشاں ہے لیکن انکی اسلامی تربیت سے غافل ہے جبکہ تربیت کا زمانہ ولادت سے ہی شروع ہوجاتا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5593933834035602/923450345581
Additional information
Weight | 0.454 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 384 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Good |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |