اطباء کے حیرت انگیز کارنامے
اطباء کے حیرت انگیز کارنامے
نامور مسلمان اطبائے کرام کی فراست کے عجیب و غریب واقعات ۔ دنیائے طب آج بھی جسمانی امراض میں شفاء کے لئے بہترین فطری طریقہ علاج ہے اس کے شواہد اور حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں آپکو پڑھنے کو ملیں گے ۔
₨ 490.00
6 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
اطبائے کرام قدیم کے حالات و کوائف اور واقعات پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کیسے کیسے پیچیدہ امراض کا علاج وہ چٹکیاں بجاتے کردیتے تھے ۔ الجھے ہوئے مسائل بڑی خوش اسلوبی سے حل کردیا کرتے تھے ۔ آج ایسے معلوم ہوتا ہے کہ سب کوئی افسانے ہیں ۔
تجویز و تشخیص کی غیر معمولی صلاحیتیں انہیں قدرت نے ودیعت کی تھیں ۔ انکی فنی فتوحات آج بھی سائنسدانوں کو حیران کررہی ہیں ۔ مشہور و معروف پروفیسر بوئر نے اس حقیقت کا اعتراف کھلے دل سے کیا ہے ۔وہ لکھتے ہیں :”اطبائے قدیم کے اصول و نظریات گویا ایک مخزن ہیں جن سے مفید حقائق کو برآمد کیا جا سکتا ہے ۔ بشرطیکہ گہری تحقیقی بصیرت کو کام میں لا کر صحیح مطالب کو غلط مضامین سے جدا کردیا جائے ۔ یہ اقدام خالص سونے کو خارجی مادوں سے چھانٹنے کے مترادف ہے”۔
یہ کتاب “اطباء کے حیرت انگیز کارنامے” حکیم عبدالناصر کی تالیف ہے ۔ حکیم صاحب کا تعلق مذہبی اور علمی خدمات کے سلسلہ میں ایک بلند خاندان سے ہے ۔ حکیم صاحب کی یہ تالیف ماضی سے باخبر کرنے کا ذریعہ ہے ۔ کتاب کا اسلوب عام فہم اور زبان با محاورہ ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5979987822065063/923450345581
Additional information
Weight | 0.254 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 192 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔