Description
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مسلمان، عیسائی اور یہودی تینوں اقوام یعنی دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی اپنا مذہبی پیشوا تسلیم کرتی ہے اور دین ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کی دعوے دار ہے ۔
یہ کتاب حضرت ابراہیم خلیل اللہ کے حالات زندگی پر عصر حاضر کے مشہور محقق اور صاحب طرز انشاء پرداز علامہ عباس محمود العقاد المصری کی محققانہ تصنیف ہے جس کا نہایت شگفتہ و سلیس اردو ترجمہ مولانا راغب رحمانی صاحب نے کیا ہے ۔ مولانا موصوف نے لفظی ترجمہ نہیں کیا بلکہ مفہوم کو پیش نظر رکھا ہے ۔
چوھدری محمد اقبال سلیم گاھندری جو اس کتاب کے ناشر ہیں ۔ وہ لکھتے ہیں کہ اس کتاب کی اشاعت کا خیال حضرت ابراہیم علیہ السلام کے تعمیر کردہ کعبہ شریف کے سامنے آیا تھا اور ایسی جگہ پر آیا تھا جہاں خود حضرت ابراہیم علیہ السلام نے طواف کی نماز ادا کی تھی ۔ پھر اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے سارے اسباب اللہ تعالیٰ نے مہیا فرما دئیے ۔ اب یہ کتاب آپ لوگوں کے سامنے ہے ۔
کتاب واٹس ایپ کے ذریعے منگوانے کے لیے اس لنک کو کلک کریں۔
https://wa.me/p/5881409311971516/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.