Product Details
قرآن مجید کی آسان اردو تفسیر جس میں ہر آیت کا لفظی اور بامحاورہ ترجمہ علیحدہ علیحدہ خانوں میں دیا گیا ہے ۔
اس میں روزانہ کا دس تا پندرہ منٹ کا ایک درس ترتیب دیا گیا ہے ۔ یہ درس آپ اپنے گھر میں، مسجد میں، آفس میں یا پھر کسی بھی جگہ پڑھ کر سنا سکتے ہیں ۔ا س طرح اس کتاب کے ذریعے درس قرآن کی محفل اور مجلس بھی بنائی جا سکتی ہے ۔ جس میں ایک شخص پڑھ کر سنائے گا اور باقی لوگ سن لیں گے ۔
اس میں تفسیر قرآن مختلف تفسیروں سے انتخاب کرکے شامل کی گئی ہے ۔ مثلاً معارف القرآن، تفسیر ابن کثیر، بیان القرآن اور دیگر تفاسیر وغیرھم ۔ اسکی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ عوام الناس کے لئے عام فہم اور مستند مضامین پر مشتمل ہے ۔ اس میں کوئی اختلافی مضامین کو نہیں زیر بحث لایا گیا ۔ تفسیر میں کوئی مشکل الفاظ استعمال نہیں کئے گئے اور کہیں بھی علمی دقائق اور مشکل مباحث نہیں شامل کی گئیں ۔
بلکہ عام اصلاحی طرز اور ناصحانہ انداز میں قرآن مجید کی تشریح بیان کی گئی ہے ۔
الحمد للہ اب تک اسکے بیسیوں ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور سینکڑوں گھر میں اسکو پڑھ کر سنایا جارہاہے ۔
مسجد میں علمائے کرام اسی درس قرآن کے ذریعے درس دیتے ہیں اور کئی مدارس اور یونیورسٹیز میں اسکو باقاعدہ رائج کیا گیا ہے ۔ یعنی وہاں پر بڑی اسکرین پر اسکو پڑھ کر سنایا جاتا ہے ۔
یہ تفسیر کا عام ایڈیشن ہے جس میں سادہ کاغذ اور سادہ جلد ہوتی ہے ۔
اسی تفسیر درس قرآن کا اعلیٰ ایڈیشن حاصل کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://kitabfarosh.com/product/dqde/
اعلیٰ ڈیلکس ایڈیشن کی علیحدہ جلد دستیاب نہیں ہے ۔
Additional information
Weight | 0.982 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 608 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
قرآنی اعمال وخواص از | مفسرین قرآن مفتی اعظم مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ |
تسہیل شدہ ترجمہ | حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ |
Written By | Qari Muhammad Ishaq Multani DB |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔