Product Details
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے انگریزی دور حکومت میں ان تمام شبہات و اعتراضات پر گہری نظر رکھی جو مخالفین اسلام کی طرف سے پیدا ہوتے رہے ۔ پھر ان تمام اعتراضات کا معقول مدلل ومکمل جواب لکھا اور اپنے مواعظ میں بیان کیا جس کی برکت سے دشمنان اسلام کے سارے الزامات وشبہات ختم ہوگئے اور مسلمان کا ذہن و فکر اسلامی تعلیمات کے سلسلہ میں مطمئن اور پرسکون ہوگیا ۔
یہ اشرف الجواب کتاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔
اسکے حصہ اول میں کفار کے بیس اہم اعتراضات کے دندان شکن جوابات دئیے گئے ہیں ۔ ان سب کو مع حوالہ صفحات واسماء مواعظ و ملفوظات ایک جگہ جمع کردیا گیا ہے ۔
دوسرے حصہ میں رسومات و بدعات کی تردید اور شبہات کا حل اور کثیر الوقوع اغلاط کی تردید ہے ۔
تیسرے حصہ میں جدید تعلیم یافتہ حضرات کے شکوک و شبہات کا جواب ہے جو جدید سائنس کی روشنی میں پیش کئے جاتے ہیں ۔
چوتھے حصہ میں انسانی تخلیق ، وجود صانع، نبی علیہ السلام کی معراج، حیات شہدائے کرام، عالم مثالی، عذاب و ثواب قبر اور حقیقت پل صراط جیسے اہم علمی مباحث ذکر کئے گئے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5318433244923399/923450345581
Additional information
Weight | 0.496 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 496 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By: | Hakeem Ul Ummat Hazrat Maulana Ashraf Ali Thanvi RA. |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔