مجموعہ تفاسیر

مجموعہ تفاسیر

مجموعہ تفاسیر ایک عظیم الشان اور منفرد تفسیری منصوبہ ہے، جو قرآنِ مجید کی مستند اور مشہور تفاسیر مجموعہ ہے ۔ یہ پانچ جلدوں پر مشتمل پہلا مجموعہ ہے جس میں پہلے پارے کی مکمل تفسیر شامل ہے۔ اس جدید اور اضافہ شدہ ایڈیشن میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا آسان اور عام فہم ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تفسیر کے شوقین افراد، طلبۂ علم اور اہلِ علم کے لیے ایک قیمتی خزانہ ہے۔

 5310.00

🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp

5 in stock

مجموعہ تفاسیر دراصل قرآنِ مجید کی تفسیر کو آسان، جامع اور مستند انداز میں پیش کرنے کی ایک غیر معمولی کاوش ہے۔ یہ کتاب درحقیقت پہلے سے مشہور و مقبول گلدستہ تفاسیر کا نیا، جدید اور اضافہ شدہ ایڈیشن ہے، جسے عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق مزید بہتر اور وسیع کیا گیا ہے۔ اس وقت پیش کیا جانے والا یہ مجموعہ پانچ جلدوں پر مشتمل ہے، جس میں صرف پہلے پارے کی مکمل تفسیر شامل کی گئی ہے۔ تاہم یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ یہ منصوبہ محض ایک پارے تک محدود نہیں، بلکہ ان شاء اللہ العزیز آئندہ مراحل میں پورے قرآنِ مجید کی تفسیر تقریباً سو جلدوں میں مکمل کی جائے گی۔ یوں یہ کام برصغیر ہی نہیں بلکہ عالمِ اسلام میں تفسیری خزانے میں ایک اضافہ ثابت ہوگا ۔

اس مجموعے کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا نہایت آسان، رواں اور عام فہم اردو ترجمہ شامل کیا گیا ہے، جس سے عام قاری کے لیے قرآنِ مجید کو سمجھنا مزید سہل ہو جاتا ہے۔

مزید برآں، اس عظیم الشان مجموعے میں قرآنِ مجید کی تفسیر کے لیے صرف ایک یا دو مصادر پر اکتفا نہیں کیا گیا، بلکہ تین سو سے زائد مستند تفاسیر سے منتخب، نچوڑ اور تحقیقی نکات شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں بالخصوص درج ذیل معروف اور مستند تفاسیر شامل ہیں:۔
تفسیر بغوی، تفسیر مظہری، اشرف التفاسیر، تفسیر عزیزی، تفسیر عثمانی، تفسیر میرٹھی، تفسیر حل القرآن، بیان القرآن، مشکلات القرآن اور اس کے علاوہ بے شمار دیگر معتبر تفسیری مصادر۔

ادارہ تالیفات اشرفیہ کی یہ کاوش محض ایک کتاب نہیں بلکہ قرآنِ مجید کی فہم و تدبر کے لیے ایک عظیم علمی سرمایہ ہے۔ یہ مجموعہ خاص طور پر ان حضرات کے لیے نہایت مفید ہے جو مختلف تفاسیر کو ایک جگہ، مختصر مگر جامع انداز میں پڑھنا چاہتے ہیں، یا جو تحقیق، درسِ قرآن اور مطالعۂ تفسیر سے وابستہ ہیں۔

Additional information

Weight5 kg
Binding Type

Hard Cover

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Compiled By

Hazrat Haji Abdul Qayyum Muhajir Madni RA

Volumes/Jild

5 Jild

KEEP EXPLORING

Explore More Islamic Book Categories

Find thousands of books from your favourite categories.

📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop