نفرت گناہ سے ہونی چاہئے گنہگار مجرم سے نہیں

نفرت گناہ سے ہونی چاہئے گنہگار مجرم سے نہیں

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک شخص تھا جس کا نام عبداللہ تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُس شخص سے دل لگی تھی (وہ آپ کو کبھی کبھی ہنسا دیتا تھا)۔ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کو شراب پینے کی سزا دی اور کوڑے لگوائے، پھر کچھ دن بعد اُس کو دوبارہ لایا گیا اُسی جرم میں، تو آپ نے دوبارہ کوڑنے مارنے کا حکم صادر فرمایا۔ حاضرین میں سے کسی شخص نے کہہ دیا: اللہ کی لعنت ہو اِس پر (یہ اپنے عمل سے باز نہیں آتا)بار بار شراب پینے کی وجہ سے اِس کو سزا کے لئے لایا جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر لعنت مت کرو۔) خدا کی قسم! میں اِس کے متعلق (ایک بہت اچھی بات) یہ جانتا ہوں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے( اور یہ محبت ایک دن غالب ہو جائے گی یعنی جو بھی مسلمان ہو خواہ اُس سے کوئی بھی جرم یا غلطی سر زد ہو جائے لیکن اُس کو لعنت کرنا یا برا بھلا نہ کہناچاہئے ، خدا جانے کب اُس کی کایا پلٹ جائے ، نفرت گناہ سے کرو گنہگار سے نہیں)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop