نفل نماز میں آسانی ہے
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (نفل نماز ِ تہجد) ہمیشہ کھڑے ہو کر پڑھتے تھے (خواہ جتنی بھی لمبی ہوتی) البتہ جب آپ کی عمر زیادہ ہوگئی (اور جسم مبارک میں ضعف ہونے لگا) تو آپ تہجد کی نماز میں بیٹھ جاتے اور قرآن کریم کی (کثیر مقدار) تلاوت فرماتے۔
پھر جب رکوع کا وقت قریب ہوتا تو تیس چالیس آیتیں پہلے آپ کھڑے ہو جاتے اور رکوع فرماتے (یعنی اگر کوئی حافظ ِ قرآن منزل کا کثیر حصہ نوافل میں پڑھنا چاہے اور کھڑے ہو کر پڑھنے کی استطاعت نہ ہو تو وہ بیٹھ کر پڑھتا رہے۔ جب رکوع کا اِرادہ ہو تو اُس سے تھوڑا سا پہلے کھڑا ہو جائے اور تیس چالیس آیتیں پڑھ کر رکوع کرلے)۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





