تکبیر تحریمہ کا سنت طریقہ
تکبیر تحریمہ کے موقع کے سنن و مستحبات:۔
۔1۔ قبلہ کے رُخ بالکل سیدھا کھڑا ہونا، سر یا کمر کو ذرا بھی نہ جھکانا۔
۔2۔ دونوں قدموں کا رُخ بالکل سیدھا قبلہ کی جانب ہونا، دائیں بائیں کج اور ٹیڑھا نہ ہونا، پیروں کا ترچھا نہ ہونا۔
۔3۔ دونوں قدموں کے درمیان ہاتھ کی اُنگلیوں سے (4) انگل کا فاصلہ ہو۔
۔4۔ تکبیر تحریمہ سے قبل دونوں ہاتھوں کا کھلا اور سیدھا رکھنا نیت باندھنے کی طرح یا اس کے مثل نہ رکھنا۔
۔5۔ دونوں ہاتھوں کو کان کی لَو کے مقابل اُٹھانا۔
۔6۔ دونوں ہاتھوں کو بلا نیچے گرائے ہوئے باندھنا۔
۔7۔ دونوں ہاتھوں کی اُنگلیوں کا سیدھا کھلا اپنی اصلی طبعی حالت پر ہونا نہ بالکل کھلا کشادہ ہونا نہ بالکل ملا چپکا ہوا ہونا، ہتھیلیوں کا اندرونی حصہ قبلہ کی جانب اور پشت پورب کی جانب ہونا، ہتھیلیوں کا رُخ کان کی طرف نہ ہونا، ہاتھ اُٹھانے کے بعد ‘‘اللّٰہ اکبر’’ متصلاً کہنا یا ‘‘اللّٰہ اکبر’’ کہتے ہوئے فوراً ہاتھوں کا اُٹھانا۔
۔8۔ اگر جماعت بنی ہے اور شروع تکبیر میں امام کے ساتھ شریک ہے تو امام کے بعد تکبیر متصلاً کہنا کہ امام کی تکبیر کے ساتھ اس کی تکبیر بھی ہو جائے مگر امام کی تکبیر کے بعد مقتدی کی تکبیر ختم ہو پہلے نہ ہو۔
کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 153
مسنون زندگی قدم بہ قدم
مسنون زندگی قدم بہ قدم
یہ کتاب ولادت سے وفات تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا مبارک مجموعہ ہے بلکہ یہ سنتوں کا اک نصاب اور مکمل انسائیکلو پیڈیا ہے ۔
0 Comments