نماز میں ہاتھ باندھنے کا سنت طریقہ
۔1۔ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کے گٹے پر رکھنا۔
۔2۔ چھوٹی اُنگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنانا اور بائیں گٹے کو پکڑنا۔
۔3۔ باقی 3؍انگلیوں کو بائیں کلائی پر سیدھے لمبائی میں پھیلا دینا۔
۔4۔ہاتھوں کو ناف کے ذرا نیچے باندھنا (پیٹ پر نہیں کہ ناف کے اوپر پیٹ کہلاتا ہے)
۔5۔ بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کا نیچے نہ لٹکانا بلکہ دونوں کا ایک دوسرے پر مقابل میں رہنا۔
۔6۔ قیام کی حالت میں نظر کا سجدہ گاہ کی جانب ہونا۔
کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 154

مسنون زندگی قدم بہ قدم
مسنون زندگی قدم بہ قدم
یہ کتاب ولادت سے وفات تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا مبارک مجموعہ ہے بلکہ یہ سنتوں کا اک نصاب اور مکمل انسائیکلو پیڈیا ہے ۔