Product Details
مسنون زندگی قدم بہ قدم
اس کتاب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اکابرین امت کا سنتوں سے عشق بلکہ ایسے واقعات بھی شامل کئے گئے ہیں جن کو پڑھ کر سنت پر عمل کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے ۔ انتہائی آسان اور عام فہم مضامین پر مشتمل اس کتاب سے ہر شخص اتباع سنت کی سعادت حاصل کرسکتا ہے ۔
زیر نظر کتاب اس جذبہ کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے کہ ہرمسلمان بآسانی بلاتکلف زندگی کے ہر شعبے اور ہر حالت سے متعلق مسنون اعمال کا مطالعہ کر سکے اور اسے موجودہ حالات میں ان پر عمل کی توفیق ہوجائے ۔ اس کتاب میں اس بات کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کیا گیا ہے کہ عام مسلمان اس کے عام فہم مضامین کو بآسانی سمجھ سکیں اور مسنون اعمال میں سے وہ جن کو اس دور میں بھلا دیا گیا ہے خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے ۔
یہ کتاب ولادت سے وفات تک سینکڑوں سنتوں کا مکمل نصاب ہے ۔
مولانا عمر فاروق راشد صاحب جو جامعۃ الرشید کے استاذ ہیں اور ہفت روزہ ضرب مومن میں کالم نگار بھی ہیں ۔ لکھتے ہیں : ” یہ کتاب ایک مکمل نصاب ہے “۔ آج کل انقلابی کتابیں زیادہ پسند کی جاتی ہیں اور انقلابی تبدیلی کی بڑی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ جبکہ حقیقی انقلاب یہ ہے کہ سیرت اور سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سینے سے لگایا جائے ۔ یہ کتاب دراصل معاصر دنیا کے ناگزیر مسائل کے حل کے لئے بہترین کاوش ہے ۔ سنت سے دوری اور بدعت کے غلبے کے اس دور میں پیام سنت کو عام کرنے کی یہ بہترین صورت ہے ۔ اس کو مسنون اعمال کا انسائیکلو پیڈیا بھی کہا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ اسمیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی اور اعمال و معمولات جامعانداز میں آپکو مل جائیں گے ۔ آپ اس کتاب کو شروع سے آخر تک پڑھتے جائیے اور سنتوں کا نایاب ذخیرہ جمع کرتے جائیے ۔ اس میں سنتوں کی اہمیت، فضائل، صحابہ کا شوقِ اتباع سنت اور اکابر امت کا سنتوں سے عشق ۔ اس کے ساتھ ساتھ صبح سے شام اور شام سے صبح تک اور سال کی پہلی تاریخ سے آخری تاریخ تک کی مکمل زندگی کا سنتوں بھرا لائحہ عمل آپکو ملے گا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5791467300937172/923450345581
Additional information
Weight | 0.589 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 528 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1kIy1T96mGLukOpRIuRxYzHwo-D33WvzZ/view?usp=sharing |
Written By | Hazrat Molana Muhammad Azhar Sahb |
Shipping Charges | FREE |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔