مسواک کی سنتیں

مسنون زندگی قدم بہ قدم

مسواک کن مواقع پر کرنا چاہئے

سنت1- :ہر وضو کرتے وقت مسواک کرنا سنت ہے (احمد)
سنت2- :مسواک ایک بالشت سے زیادہ لمبی نہ ہو اور انگلی سے زیادہ موٹی نہ ہو (بحرالرائق )

مسواک کے دیگر اوقات

وہ اوقات جن میں وضو کے علاوہ مسواک کرنا سنت یا مستحب ہے ۔
۔1۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنے کے لئے۔
۔2۔ حدیث شریف پڑھنے یا پڑھانے کے لئے ۔
۔3۔ منہ میں بدبو ہو جانے کے وقت ۔
۔4۔ علم دین پڑھنے یا پڑھانے کے وقت ۔
۔5۔ ذکر الٰہی سے پہلے ۔
۔6۔ خانہ کعبہ یا حطیم میں داخل ہونے کے وقت ۔
۔7۔ اپنے گھر میں داخل ہونے کے بعد ۔
۔8۔ بیوی کے ساتھ مجامعت سے پہلے ۔
۔9۔ کسی بھی مجلس خیر میں جانے سے پہلے ۔
۔10۔ بھوک پیاس لگنے کے وقت
۔11۔ موت کے آثار پیدا ہو جانے کے وقت ۔
۔12۔ سحر کے وقت ۔
۔13۔ کھانا کھانے سے قبل ۔
۔14۔ سفر میں جانے سے قبل ۔
۔15۔ سفر سے آجانے کے بعد ۔
۔16۔ سونے سے پہلے
۔17۔ سو کر اٹھنے کے بعد ۔(حاشیہ ترغیب و ترہیب للمنذری)
سنت1- :ہر نماز کے لئے باوضو ہو کر گھر سے چلنا (بخاری)
سنت2- :گھر سے چلتے وقت نماز پڑھنے کی نیت سے چلنا’ یعنی اصل اور مقدم نیت نماز پڑھنے کی ہی کرنی چاہئے (بخاری)
سنت3- :اذان سننے کے بعد نماز پڑھنے کے لئے اس طرح دنیوی مشاغل کو ترک کر دینا کہ ان مشاغل سے سروکار ہی نہیں ہے (نشرالطیب)
سنت4- : تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنا (ترمذی)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 140 تا 141

Written by Huzaifa Ishaq

9 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments