وضوء کی سنتیں

مسنون زندگی قدم بہ قدم

وضو کی سنتیں

ان کو ادا کرنے سے کامل طریقے سے وضو ہو جائے گا جس وقت بھی آپ وضو کریں ان سنتوں کا خیال رکھیں۔
۔1۔ وضو کی نیت کرنا’ مثلاً یہ کہ میں نماز کے مباح ہونے کے لئے وضو کرتا ہوں
۔2۔ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر وضو کرنا’ بعض روایات میں وضو کی بسم اللہ اس طرح آئی ہے۔ بِسْمِ اﷲِ الْعَظِیْمِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی دِیْنِ الْاِسْلَامِ۔
۔3۔ دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک تین بار دھونا ۔
۔4۔ مسواک کرنا’ اگر مسواک نہ ہو تو انگلی سے دانتوں کو ملنا ۔
۔5۔ تین بار کلی کرنا ۔
۔6۔ تین بار ناک میں پانی چڑھانا ۔
۔7۔ تین بار ہی ناک چھینکنا ۔
۔8۔ ہر عضو کو تین تین بار دھونا ۔
۔9۔ چہرہ دھوتے وقت داڑھی کا خلال کرنا ۔
۔10۔ ہاتھوں اور پیروں کو دھوتے وقت انگلیوں کا خلال کرنا ۔
۔11۔ ایک بار تمام سر کا مسح کرنا ۔
۔12۔ سر کے مسح کے ساتھ کانوں کا مسح کرنا ۔
۔13۔ اعضاء وضو کو مل مل کر دھونا ۔
۔14۔ پے در پے وضو کرنا ۔
۔15۔ ترتیب وار وضو کرنا ۔
۔16۔ داہنی طرف سے پہلے دھونا۔
۔17۔ وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھنا “اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُـہٗ”۔
۔18۔
جس وقت وضو کرنا دل کو ناگوار ہو اس وقت بھی خوب اچھی طرح سے وضو کرنا (نور الایضاح)

٭سنت1- : جن اوقات میں نماز نفل پڑھنا مکروہ ہے ان کے علاوہ باقی اوقات میں جب وضو کریں وضو کے بعد دو رکعت نماز تحیۃ الوضو پڑھنا (بخاری و مسلم)
اوقات مکروہہ یہ ہیں’ صبح صادق کے بعد سے اشراق کے وقت تک ’ زوال کے وقت عصر کے فرض پڑھنے کے بعد سے غروب آفتاب تک اور سورج غروب ہوتے وقت۔
٭سنت2- :نماز دھیان لگا کر پڑھنا (مسلم)
٭سنت3- :تحیۃ الوضو کے بعد اپنے گناہوں کی معافی مانگنا۔ (احمد)
اب آپ وضو سے فارغ ہو گئے تو فجر کی نماز جماعت سے پڑھنے کے لئے مسجد کو چلیں اس وقت مندرجہ ذیل سنتوں کا خیال رکھئے اور یہ پانچوں وقتوں میں خیال رکھنا ہو گا۔
سنت1- :ہر نماز کے لئے باوضو ہو کر گھر سے چلنا (بخاری)
٭سنت2- :گھر سے چلتے وقت نماز پڑھنے کی نیت سے چلنا’ یعنی اصل اور مقدم نیت نماز پڑھنے کی ہی کرنی چاہئے (بخاری)
٭سنت3- :اذان سننے کے بعد نماز پڑھنے کے لئے اس طرح دنیوی مشاغل کو ترک کر دینا کہ ان مشاغل سے سروکار ہی نہیں ہے (نشرالطیب)
٭سنت4- : تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنا (ترمذی)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 138 تا 140

Written by Huzaifa Ishaq

9 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments