عرشِ عظیم کے برابر وزنی کلمات

Idara Taleefat E Ashrafia

عرش عظیم کے برابر وزنی کلمات

أم المؤمنین حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن نماز فجر پڑھنے کے بعد ان کے پاس سے باہر نکلے وہ اس وقت اپنی نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھی کچھ پڑھ رہی تھیں … پھر آپ کچھ دیر کے بعد جب چاشت کا وقت آچکا تھا واپس تشریف لاۓ … حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہا اسی طرح بیٹھی اپنے وظیفہ میں مشغول تھیں …۔
آپ نے ان سے فرمایا: ”میں جب سے تمہارے پاس سے گیا ہوں ، کیا تم اس وقت سے برابر اس حالت میں اور اسی طرح پڑھ رہی ہو؟۔
انہوں نے عرض کیا۔۔۔۔ ہاں۔۔ آپ نے فرمایا:۔
تمہارے پاس سے جانے کے بعد میں نے چار کلمے تین دفعہ کہے..۔
اگر وہ تمہارے اس پورے وظیفے کے ساتھ تولے جائیں جو تم نے آج صبح سے پڑھا ہے تو ان چار کلمات کا وزن بڑھ جاۓ گا وہ کلمے یہ ہیں:… ۔

۔(1)- سبحان الله وبحمده عدد خلقه
۔(2)۔ زنة عرشه
۔(3)۔ ورضى نفسه

۔(4)۔ ومداد كلماته

ترجمہ…۔
اللہ کی تسبیح اور اس کی حمد اس کی ساری مخلوقات کی تعداد کے برابر اور اس کے عرش عظیم کے وزن کے برابر اور اس کی ذات پاک کی روضا کے مطابق اور اس کے کلموں کی مقدار کے مطابق…۔(صحیح مسلم)۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 101

Written by Huzaifa Ishaq

3 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

دل کا زنگ کیسے دور کریں

دل کا زنگ کیسے دور کریں

دل کا زنگ کیسے دور کریں(شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ سرور دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ...

Example of a Dead House

Example of a Dead House

Example of a Dead House (By Sheikh-ul-Islam Hazrat Maulana Mufti Muhammad Taqi Usmani ) Sheikh-ul-Islam Hazrat Maulana...

0 Comments