جنات کے اثر کی قسمیں
۔1- مس کلی
وہ یہ ہے کہ جنات انسان کے پورے جسم پر اثر کر کے پورے جسم کو اپنے قبضہ میں کر لے جیسا کہ دورہ پڑنے کے وقت انسان کا پورا جسم اکڑ جاتا ہے۔
۔2- مس جزئی
وہ یہ ہے کہ جن انسان کے کسی خاص حصہ پر اثر کرے…. جیسے انسان کے ہاتھ پر یا پیر پر یا زبان پر جنات کا اثر ہو…۔
۔3- مس دائم
وہ یہ ہے کہ جنات ایک لمبے زمانہ تک انسان کے جسم میں موجود رہے …. یا مستقل انسان کے جسم پر اثر رہتا ہو…۔
۔4- مس طائف
وہ یہ ہے کہ صرف چند منٹ انسان کے جسم پراثر رہے پھر ختم ہو جائے…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 101
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔
0 Comments