خطبہ جمعہ شروع ہونے سے پہلے مسجد میں ضرور پہنچیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کی طرح غسل کرے پھر (نماز پڑھنے) جائے تو گویا اُس نے ایک اُونٹ صدقہ (جتنا ثواب حاصل) کیا اور جو شخص (اس کے تھوڑی دیر بعد) دوسری ساعت میں گیا تو گویا اُس نے ایک گائے صدقہ (جتنا ثواب حاصل) کیا اور جو تیسری ساعت میں گیا تو گویا اُس نے ایک سینگ والا مینڈھا صدقہ (کرنے جتنا ثواب حاصل) کیا اور جو چوتھی ساعت میں گیا تو گویا اُس نے ایک مرغی صدقہ کیا اور جو شخص پانچویں ساعت میں گیا تو گویا اُس نے ایک انڈا صدقہ کیا۔
پھر جب امام (خطبہ کے لئے) اِرادہ کرلے تو (یہ حاضری لکھنے والے) فرشتے بھی مسجد میں حاضر ہو جاتے ہیں اور ذکر (یعنی خطبہ) سنتے ہیں (اسی لئے کم از کم خطبہ شروع ہونے سے پہلے مسجد میں پہنچیں)۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





