خود کشی کرنا حرام ہے اور سخت عذاب کا سبب ہے
مشکل حالات میں صبر کرنا اور کرتے رہنا انبیاء کرام علیہم السلام کا شیوہ ہے اور مؤمن کی شان ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے (زندگی سے مایوس ہو کر) پہاڑ سے اپنے آپ کو گرادیا اور خودکشی کرلی تو وہ جہنم میں ہمیشہ گرتا رہے گا( اُس کو عذاب میں اُسی طرح اُوپر سے نیچے پھینکا جاتا رہے گا)، اور جس نے زہر پی کر خود کشی کرلی تو وہی زہر اُس کے ہاتھ میں ہوگا اور جہنم کی آگ میں اُسے ہمیشہ پیتا رہے گا، جس کسی نے لوہے کے ہتھیار( چاقو، چھری ، تلوار یا پھر گولی مار کر) خود کشی کی تو وہی ہتھیار اُس کے ہاتھ میں ہوگا اوردوزخ میں وہ اُسے اپنے پیٹ میں مارتا رہے گا۔
(مفہوم حدیث: ۵۳۹۰، باب شرب السم والدواء بہ، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
بوادر النوادر (3 جلد)۔
₨ 3190.00درس قرآن ڈیلکس ایڈیشن
₨ 8290.00