خدمت کرنے والے سبقت لے جاتے ہیں
حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اِک سفر میں تھے۔ ہم میں سے کچھ لوگوں کا سایہ بہت بڑا تھا کیونکہ اُنہوں نے کمبل لپیٹے ہوئے تھے (ایک جگہ پر ہم نے پڑائو کیا) کچھ لوگ ایسے تھے جنہوں نے روزہ رکھا تھا وہ کوئی کام نہ کر سکے (تھکن کی وجہ سے) اورجن لوگوں نے ( سفر کی رخصت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ) روزہ نہیں رکھا تھا انہوںنے سواریاں اُٹھائیں ، خدمت کی اور کام کاج کئے ( سواریوں کو کھلایا پلایا، روزہ داروں کی خدمت کی اورخیمے لگائے۔)۔
تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشی کا اظہار کیا اور ارشاد فرمایا: آج تو روزہ نہ رکھنے والے ثواب لے گئے ( یعنی روزہ رکھنے پر بھی ثواب ہے لیکن خدمت کرنے والے آگے بڑھ جاتے ہیں اسی لئے کسی بھی جماعت میں ہوں خدمت کرنے والوں میں شامل ہونے کو ترجیح دیں اوردوسروں کی راحت کا سبب بنتے رہیں)۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





