جسم کے ہر جوڑ کا صدقہ کیسے ادا کریں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ آدمی کے ہر جوڑ پر ہر روز ایک صدقہ لازم ہے (یعنی انسان کے جسم میں جتنے جوڑ ہیں اُن سب کے حصہ کا صدقہ ادا کرنا ضروری ہے لیکن صدقہ کرنا بہت آسان ہے) اگر کوئی شخص کسی دوسرے کی مدد کرے تو اِس کو صدقہ کا ثواب ملے گا (حتیٰ کہ کوئی چھوٹا سا کام ہو) ایک شخص سواری پر چڑھ رہا ہو تو اِس میں مدد کردو یا اُس کا سامان اُٹھانے میں مدد کرے تو اِس کو صدقہ کا ثواب ملے گا( حتیٰ کہ کوئی چھوٹا سا کام ہو) ایک شخص سواری پر چڑھ رہا ہو تو اِس میں مدد کردو یا اُس کا سامان اُٹھانے میں مدد کردو تویہ بھی ایک صدقہ ہے۔ اگر کسی سے کوئی اچھی بات کہہ دی ( کوئی اچھا مشورہ دے دیایا خندہ پیشانی سے کسی مسلمان سے بات چیت کی ) اور نماز کے لئے جب چلتے ہو تو ہر قدم پر صدقہ کا ثواب ملتا ہے اور کسی کو راستہ بتلا دینا بھی صدقہ ہے۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





