محفل میلاد ۔۔۔ خیر خواہانہ گزارش

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
محفل میلاد ۔۔۔ خیر خواہانہ گزارش

یہ مسئلہ بالکل علیحدہ ہے کہ محفل میلاد منعقد کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے کوئی دن منانا کس حد تک درست ہے؟ اس مسئلہ میں بریلوی مکتب فکر کے حضرات ہم سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن جس انداز سے یہ دن اب منایا جانے لگا ہے اور دین حنیف پر جو ظلم اس مقدس نام سے کیا جا رہا ہے ۔۔۔ہمیں یقین ہے کہ اسکی طرف باشعور بریلوی حضرات بھی غور فرمائیں گے تو ہماری یہ اپیل انہیں اپنے قلب و ضمیر کی آواز محسوس ہو گی۔

لہٰذا ہم دیوبندی، بریلوی اور اہل حدیث تمام مکاتب فکر کے سر برآوردہ حضرات سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ خدا کے لئے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس نام نامی کے ساتھ ان ناقابل برداشت گستاخیوں کا سدباب کرنے کی فکر کریں۔

اور اپنی تقریر و تحریر اور ذاتی کوششوں کے ذریعہ عوام کو سمجھائیں کہ سرور دو عالم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی سیرت طیبہ کے ساتھ، محبت و عظمت کا اصل تقاضا کیا ہے؟

اور آپ کی یاد منانے کے لئے غیر مسلم قوموں کے طریقے اختیار کر کے ہم کس بدترین گمراہی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اور اپنی زندگیوں کو سراسر گناہوں میں غرق کرنے کے بعد ہم بزعم خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا حق ادا کرنے کے لئے اس قسم کے کھیل تماشے منعقد کرتے رہے تو اس کا انجام دنیا و آخرت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔

(بشکریہ ماہنامہ البلاغ کراچی)

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔

https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…

کیا یہ ہے جشن آزادی؟

کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...