اصلاح کا ایک اہم نسخہ
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ اصلاح کے لئے میں آپ حضرات کو ایک مختصر نسخہ پیش کرتا ہوں میرے شیخ حضرت عارفی قدس اللہ سرہ کی کتاب اسوۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اور شریعت کے احکام کو بہت آسان انداز میں بیان فرمایا گیا ہے ،حضرت فرمایا کرتے تھے کہ میں نے تمہارے لئے ڈائری بنادی ہے، اس ڈائری کو سامنے رکھ کر اپنا جائزہ لیتے رہو، اپنی اصلاح کی فکر کرتے رہو، ہر مسلمان اس کتاب کو اپنے پاس رکھے، اس کا مطالعہ بھی کرے اور اس میں اپنے حالات کا جائزہ بھی لے، ارے بھائی! جب آدمی کو بیفکر پیدا ہو جاتی ہے اور دھن سوار ہو جاتی ہے تو اللہ تبارک وتعالی کی طرف سے یہ کرم ہوتا ہے کہ اس فکر کی برکت سے رفتہ رفتہ برائیوں سے اس کو نجات بھی ملتی ہے اور ایمان بھی مضبوط ہوتا ہے۔ اپنی اصلاح کی فکر ہمارے دلوں میں پیدا ہو جاۓ تو انشاءاللہ تعالی ہماری زندگیوں میں بھی انقلاب آ جائے گا ۔ مایوس ہونا مؤمن کا شیوہ نہیں ہے بلکہ امید کی شمع جلا نا مؤمن کا شیوہ ہے، حق کا راستہ یہی ہے جو قرآن کریم کی اس آیت میں بیان کیا گیا اللہ تعالی اپنی رحمت سے اور اپنے فضل وکرم سے ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین ۔
کتاب کا نام: خطبات دورہ ہند
صفحہ نمبر: 148
خطبات دورہ ہند
خطبات دورہ ہند
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے 1431 ھجری بمطابق 2010 میں سفرِ ھند کے اصلاحی بیانات کا مجموعہ
0 Comments