جوانی اور صحت کے ایام میں نماز کو غنیمت جان لو
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے والوں کے بارے میں پوچھا (کہ اُن کو کیسا ثواب ملتا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سب سے بہترین صورت یہ ہے کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھی جائے۔ یہی سب سے افضل ہے (اسی لئے جوانی اور صحت کے ایام میں خوب عبادت کرلینی چاہئے)۔
اور پھر جو بیٹھ کر پڑھتا ہے اُس کو کھڑے ہو کر پڑھنے والے سے آدھا ثواب ملتا ہے (عذر کی وجہ سے نماز کا تو پورا ثواب ملتا ہے لیکن کیونکہ اب وہ قیام سے معذور ہے اسی لئے قیام کا ثواب نہیں پا سکتا)۔ اور جو شخص لیٹ کر محض اشارے سے نماز پڑھتا ہے تو اُس کو بیٹھ کر پڑھنے والے سے آدھا ثواب ملتا ہے (یعنی یہ شخص بھی نماز کا اجر پالیتا ہے لیکن قاعدہ اور قیام سے معذور ہوتا ہے)۔
(یاد رکھئے!! تینوں صورتوں میں نفل نماز بلا کراہت ادا ہو جاتی ہے لیکن فرائض اور وِتر بغیر کسی مجبوری کے بیٹھ کر یا لیٹ کر پڑھنا جائز نہیں)
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





