جنت میں تجلیاتِ الٰہیہ کا دیدار
حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا ہم لوگ ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کی طرف دیکھا۔ یہ چودھویں رات کا مکمل چاند تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک تم اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو اِس کو دیکھنے میں تمہیں کوئی مشقت نہیں اُٹھانی پڑتی ( کوئی دھکم پیل نہیں ہوتی، اسی طرح بڑے اطمینان سے تم لوگ جنت میں اللہ تعالیٰ کی تجلیات کو دیکھو گے جو دیدارِ الٰہی ہوگا) لہٰذا اگر تم اپنی بھر پور استطاعت کے ساتھ یہ کام کرو کہ سورج نکلنے سے پہلے ( فجر کی نماز) اور سورج ڈوبنے سے پہلے ( عصر کی نماز) نہ چھوڑو ( یعنی قضاء نہ ہونے دو)
(تمام فرض نمازوں کو وقت پر ادا کرنا ضروری ہے لیکن یہ دو نمازیں خاص اہمیت کی حامل ہیں جن کی اس حدیث میں تاکید کی گئی )
(مفہوم حدیث: ۳۷۴، باب قولہ و سبح بحمد ربک، سورۃ ق ، کتاب التفسیر ، صحیح البخاری)
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





