خود بھوکے رہ کر دوسروں کو کھلانے والے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے : ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ ! مجھ کو تکلیف پہنچی ہے (فقر و فاقہ ہے اور کچھ کھانے کو نہیں)۔
آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواج مطہرات کو کہلوا بھیجا ۔ مگر معلوم ہوا کہ کھانے کو کچھ موجود نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت مجلس میں موجود لوگوں سے یہ فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایسا شخص ہے جو آج رات اِن کی مہمان نوازی کرے( یعنی کھانا کھلا دے) اللہ تعالیٰ اُس شخص پر رحمت فرمائیں گے۔ اس پر ایک انصاری صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ ! میں اِن کی مہمان نوازی کرتا ہوں۔
پھر وہ اُن صاحب کو اپنے گھر لے آئے اور اپنی بیوی سے کہا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان ہیں۔ گھر میں کھانے کے لئے جو کچھ موجود ہے وہ سب اِن کے سامنے پیش کردو( کو ئی بھی چیز باقی نہ رہے )۔
بیوی کہنے لگی: اللہ کی قسم! اس وقت گھر میں بچوں کے تھوڑے سے کھانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
اُس میزبان صحابی نے کہا: جب بچے کھانا مانگنے لگیں تو اُن کو سُلا دینا اور یہ چراغ بجھا دو، آج رات ہم بھوکے سو جائیں گے۔ چنانچہ بیوی نے ایسا ہی کیا ( بچوں کو سُلا دیا ، چراغ کو بجھا دیا، خود بھوکے سو گئے اور جتنا کھانا تھا وہ مہمان کو کھلا دیا)
(دوسرے دن) یہ انصاری صحابی صبح کے وقت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں پہنچے تو آپ علیہ السلام اپنی مجلس میں یہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے فلاں صحابی (میزبان ) اور اُن کی بیوی ( کے عمل اور قربانی دینے) کو پسند فرمایا اور (اُس صحابی کی تعریف میں ) یہ آیت نازل فرمائی :۔
ویؤثرون علی انفسھم ولو کان بھم خصاصۃ ( سورۃ الحشر : ۹)
(صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم دوسرے بھائی کو اپنی ذات پر مقدم رکھتے ہیں خواہ وہ خود بھوکے ہی کیوں نہ ہوں)
(مفہوم حدیث: ۴۱۱، باب قولہ و یؤثرون علی انفسھم ، کتاب التفسیر ، صحیح البخاری )
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





