جنت میں لے جانے والے پانچ اعمال

جنت میں لے جانے والے پانچ اعمال

ایک مرتبہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر تشریف لے جا رہے تھے :۔

ایک شخص راستے میں سامنے آ کر عرض کرنے لگا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) مجھے کوئی ایسا عمل بتلا دیجئے جو مجھے جنت تک لے جائے۔ صحابہ کرام حیران ہوئے کہ یہ کیسا سوال کردیا ہے (یہ کیسا انداز ہے اور کہنے لگے ایسا سوال کرنے کی کیا ضرورت ہے) تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا: (اس شخص کو بولنے دو) اس کے دِل میں اِک سوال آیا تو اس نے پوچھ لیا۔

پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (جنت میں لے جانے والے پانچ اعمال) اُس شخص کو بتلائے:۔

اللہ کی عبادت ایسے( خشوع و خضوع سے ) کرو کہ اس کے ساتھ (کسی بھی چیز کو) شریک نہ ٹھہرائو اور نماز کو قائم کرتے رہو اور زکوٰۃ دیتے رہو( پانچویں اور آخری بات ) صلہ رحمی کرتے رہنا( تمہارے سوال کا جواب یہی ہے) اب ہمارا راستہ چھوڑ دو ۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop