اپنے والدین کو گالیاں نہ دِلوائیں

اپنے والدین کو گالیاں نہ دِلوائیں

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ یہ بھی ہے کوئی شخص اپنے ماں باپ پر لعنت بھیجے۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کوئی شخص اپنے والدین پر کیسے لعنت کرے گا؟ (اپنے والدین کو تو کوئی بھی برا بھلا نہیں کہتا۔ گالیاں دینا اور لعنت بھیجنا کیسے ہوگا)

نبی علیہ السلام نے فرمایا: ایک شخص دوسرے کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ (سننے والا) اِس کے باپ کو بھی گالی بک دیتا ہے (تو اِس نے گالی میں پہل کر کے گویا دوسرے کو مجبور کیا کہ وہ اس کے والدین کو بھی گالیاں بکے) اسی طرح کوئی کسی کی ماں کو گالی دیتا ہے تو جواباً وہ دوسرا شخص اِس کی ماں کو بھی گالیاں دیتا ہے۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop