ایک تعجب خیز بات
سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں نے ایک مرتبہ بیان کیا تو ایک نوجوان آیا،
وہ کہنے لگا: جی آپ نے ایک فقرہ بولا ہے….. میں نے کہا: ہاں، کیا فقرہ بولا تھا؟
۔عَجَبًا لِضَعِیْفٍ یَعْصِیْ قَوِیًّا…..”تعجب ہے اس ضعیف پرجو قوی کی نافرمانی کرتا ہے…..“۔
بندے سے زیادہ ضعیف کوئی نہیں اوراللہ سے زیادہ قوی کوئی نہیں….. کتنے تعجب کی بات ہے کہ ایک ضعیف ایک قوی کی نافرمانی کر رہا ہوتا ہے….. جب دل میں عظمت ِ خداوندی بیٹھ جاتی ہے تو پھر انسان آسانی سے گناہوں سے بچ سکتا ہے…..۔
(خطبات فقیر 22ص21)
کتاب کا نام: ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 90۔
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔