یوم حساب کا خوف
صاحب قلیوبی بیان کرتے ہیں کہ ابویزید بسطامیؒ ایک دن اس حال میں باہر نکلے کہ ان پر گریہ و زاری کا اثر تھا۔
کسی نے آپ سے اس کا سبب پوچھا آپ نے فرمایا کہ مجھے یہ خبر ملی ہے کہ قیامت کے دن ایک بندہ موقف (کھڑے ہونے کی جگہ)۔ حساب کی طرف اپنے مخاصم اور مخالف کے ساتھ آئے گا اور کہے گا کہ اے میرے رب میں قصاب تھا پس یہ شخص میرے پاس آیا اور مجھ سے گوشت کا بھاؤ چکایا اور اپنی انگلی میرے گوشت پر رکھی حتی کہ اس کی انگلی نے گوشت پر نشان کر دیا اور اس نے گوشت نہیں خریدا اور میں آج اسی قدر کا محتاج ہوں پس اللہ تعالیٰ حکم دے گا کہ مدعا علیہ کی نیکیوں میں سے مدعی کے حق کے بقدر اس کو دیا جائے….. اور اس شخص (مدعی) کا ترازو ایک ذرہ کے بقدر ہلکی تھی….. پس یہ اس کی ترازو میں رکھا جائے گا….. چنانچہ اس کی ترازو کا پلڑا غالب ہو جائے گا اور اس کو جنت کا حکم دیا جائے گا اور اس کے مخاصم اور مدعا علیہ کی ترازو اسی قدر کم ہو جائے گی اور اس کو دوزخ کا حکم دیا جائے گا….. پس مجھے معلوم نہیں کہ اس دن میرا کیا حال ہوگا…..(انمول موتی جلد۲)
کتاب کا نام: ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 80۔

ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔