اپنے نفس کی بے عزتی نہ کریں

حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نصیحت

حضرت نمران بن مخمر ابوالحسن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ لشکر میں چلے جارہے تھے فرمانے لگے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے کپڑوں کو تو خوب اجلا اور سفید کررہے ہیں لیکن اپنے دین کو میلا کررہے ہیں یعنی دین کا نقصان کرکے دنیا اور ظاہری شان وشوکت حاصل کرہے ہیں…..۔
غور سے سنو! بہت سے لوگ دیکھنے میں تو اپنے نفس کا اکرام کرنے والے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنے نفس کی بے عزتی کرنے والے ہوتے ہیں….. پرانے گناہوں کو نئی نیکیوں کے ذریعے سے ختم کرو….. اگر تم میں سے کوئی اتنے گناہ کرلے جس سے زمین آسمان کے درمیان کا خلا بھر جائے اور پھر وہ ایک نیکی کرلے تو یہ نیکی ان سب گناہوں پر غالب آجائے گی….. (عند ابن السمعانی کذا فی الکنز۸/۶۳۲)
حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا مومن کے دل کی مثال چڑیا جیسی ہے جو ہر دن نہ معلوم کتنی مرتبہ ادھر ادھر پلٹتا رہتا ہے….. (اس لئے آدمی مشورہ کے تابع ہو کر چلے) (اخرجہ ابو نعیم فی الحلیہ۱/۲۰۱)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 79۔

Written by Huzaifa Ishaq

30 September, 2022

You May Also Like…

العلم صید والکتابۃ قیدہ

العلم صید والکتابۃ قیدہ اشعار "العلم صید والکتابۃ قیدہقید صیودک بالحبال الواثقہفمن الحماقۃ ان تصید غزالہو تترکھا بین...

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran