دوسروں کے ساتھ اچھائی کرو

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

دوسروں کے ساتھ اچھائی کرو

ایک شخص خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آیا اور کہنے لگا:
۔ ”حضرت! فلاں بندہ میرا مخالف ہے….. وہ مجھے بڑا تنگ کرتا ہے اور ہر وقت میرے خلاف سازشیں کرتا رہتا ہے…..“
اصل میں وہ حضرت سے این او سی (اجازت نامہ) مانگنا چاہتا تھا کہ اگر مجھے اجازت دیں تو پھر میں اس کو ذرا مزہ چکھاؤں گا ۔
وہ کہنے لگا: ”حضرت! وہ مجھے برا بھلا کہتا رہتا ہے….. وہ میرے راستے میں کانٹے بچھاتا رہتا ہے“…..۔
حضرت بھی اس کا انداز ِ بیاں سمجھ گئے….. کیونکہ اللہ والے بڑے سمجھدار ہوتے ہیں…..۔
چنانچہ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو ایک بڑا عجیب جواب دیا….. اس کو سونے کی روشنائی سے لکھنا چاہئے۔
حضرت نے فرمایا:۔
۔”اے دوست! اگر کوئی تیرے راستے میں کانٹے بچھائے تو تواس کے راستے میں کانٹے نہ بچھانا
ورنہ پوری دنیا میں کانٹے ہی کانٹے ہو جائیں گے…..“۔
کاش! ہم اس اصول کو اپنا لیتے….. اگر کوئی ہمارے ساتھ برائی کر رہا ہو تو
ہم اس کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرکے اس کی برائی کو ختم کرنے کا باعث بن جائیں….. (خطبات فقیر 16ص269)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 68۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments