بادشاہوں کی رفاقت کا ادب

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

بادشاہوں کی رفاقت کا ادب

لوگوں نے سیاہ گوش(گیدڑ کی نسل سے تعلق رکھنے والا ایک عجیب وغریب جانور) سے پوچھا:۔
تجھ کو شیر کی ملازمت کس لئے پسند آئی….. اس نے کہا اس کے شکار کا جُھوٹا کھاتا ہوں اور دشمنوں کے شر سے اس کے دبدبہ کی پناہ میں زندگی بسر کرتا ہوں…..۔
اس سے کہا: اب تو اس کی حفاظت کے سایہ میں آ گیا ہے اور اس کی نعمت کے شکر کا اقرار کیا ہے….. تو پھر تو کیوں اُسکے نزدیک نہیں آتا تاکہ تجھ کو اپنے خاصوں کی جماعت میں داخل کرے اور تیرا اپنے مخلص غلاموں میں شمار کرے…..۔
اس نے کہا: اسی طرح میں اس کے حملہ سے بھی بے خوف نہیں ہوں…..۔
عقلمندوں نے کہا ہے‘ بادشاہوں کی طبیعت کی رنگا رنگی سے زیادہ پرہیز کرنا چاہئے کہ کبھی تو سلام کرنے سے رنجیدہ ہوتے ہیں اور کبھی گالی دینے پر خلعت دیتے ہیں….. (گلستان سعدی)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات 60۔

Written by Huzaifa Ishaq

26 September, 2022

You May Also Like…

العلم صید والکتابۃ قیدہ

العلم صید والکتابۃ قیدہ اشعار "العلم صید والکتابۃ قیدہقید صیودک بالحبال الواثقہفمن الحماقۃ ان تصید غزالہو تترکھا بین...

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran