چاندی کی انگوٹھی

چاندی کی انگوٹھی

حدیث مبارک میں ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اسلام کی دعوت و تبلیغ کے لئے خطوط بھیجنے کا اِرادہ فرمایا۔
تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: لوگ وہی خط پڑھتے ہیں جس پر مہر لگی ہو یعنی عجم اور رُوم وغیرہ کے بادشاہوں کے یہاں کوئی تحریر مہر کے بغیر اس قابل بھی نہیں سمجھی جاتی کہ اُسے دیکھا جائے اور چونکہ ان خطوط کا تعلق تبلیغ سے ہے اس لئے ضروری ہے کہ مہر بنوائی جائے تاکہ وہ لوگ معتبر سمجھ کر پڑھیں۔ چنانچہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرورت کی بناء پر چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس پر محمد رسول اللہ نقش تھا۔
اور یہ نقش تین سطر میں تھا پہلی سطر ’’اللہ‘‘ دوسری سطر ’’ رسول ‘‘ تیسری’’ محمد‘‘ گویا نیچے سے پڑھا جائے گا محمد رسول اللہ۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف ( مفہوم حدیث )

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop