دین کی بات سننے کا شوق

دین کی بات سننے کا شوق

ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے اور لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ بیٹھے تھے۔ اتنے میں تین آدمی ( باہر) سے آئے۔ ان میں سے دو شخص تو وہیں رُک گئے اور ایک واپس چلا گیا۔ وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گئے ۔ اِن میں سے ایک نے مجلس میں گنجائش دیکھی تو اس میں بیٹھ گیا اور دوسرا لوگوں کے پیچھے بیٹھ گیا۔

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وعظ فرما چکے تو فرمایا: کیا ان تینوں آدمیوں کا حال بتائوں تمہیں؟ ایک شخص جو مجلس کے اندر بیٹھا اور دین کی بات سننے کا شوق ظاہر کیا تو اللہ تعالیٰ نے اِس کو ثواب عطا فرمایا۔ اور دوسرا آدمی جو پیچھے بیٹھ گیا یعنی مجلس میں آنے سے شرم کی تو اللہ نے بھی اُس سے شرم کی۔ اور تیسرا شخص جو مجلس چھوڑ کر چلا گیا گویا دین کی بات سے اعراض کیا تو اللہ تعالیٰ نے بھی اِس سے منہ پھیر لیا۔

حوالہ صحیح بخاری شریف ( مفہوم حدیث )

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop