مسلمان کی طرح درخت
درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے جس کے پتے (خزاں میں بھی )نہیں جھڑتے اور وہ درخت مسلمان کے مشابہ ہے۔ (حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے پوچھا) مجھے بتلائیے کہ وہ کون سا درخت ہے؟
یہ سُن کر صحابہ کرام جنگل کے مختلف درختوں کے بارہ میں سوچنے لگے کہ ایسا کون سا درخت ہو سکتا ہے ؟ اسی مجلس میں حضرت عبداللہ (حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے) بھی موجود تھے اور کہتے ہیں کہ میرے دل میں خیال آیا کہ یہ کھجور کا درخت ہے لیکن پھر مجھے (بتلاتے ہوئے) جھجک محسوس ہوئی کہ (بڑے بڑے حضرات کے سامنے کیسے جواب دوں)۔
پھر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ ہی بتلا دیجئے کہ وہ کون سا درخت ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
۔ ’’وہ کھجور کا درخت ہے‘‘۔
۔(حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





