اللہ کی عطائوں سے کوئی مستغنی نہیں ہوتا

اللہ کی عطائوں سے کوئی مستغنی نہیں ہوتا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مرتبہ حضرت ایوب علیہ السلام غسل فرما رہے تھے اور آپ کے کپڑے ایک طرف رکھے تھے۔ اسی اثناء میں آپ پر سونے کی ٹڈیوں کی بارش ہونے لگی۔ حضرت ایوب علیہ السلام وہ ٹڈیاں سونے کی پکڑ پکڑ کر اپنے کپڑے میں جمع کرنے لگے۔

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے ایوب! کیا میں نے تمہیں ان چیزوں سے مستغنی نہیں کردیا؟ (تمہاری سب ضروریات کا انتظام کردیا پھر بھی تم یہ اکٹھی کرنے میں لگ گئے)۔ تو ایوب علیہ السلام نے عرض کیا: ضرور آپ نے مجھے اتنا عطا کیا کہ مجھے بے نیاز کردیا۔ مگر اے میرے رب! مجھے آپ کی عزت کی قسم، میں آپ کی طرف سے نازل ہونے والی برکتوں سے مستغنی نہیں ہوا ( یعنی خواہ میرے پاس کثیر مال و دولت جمع ہو جائے پھر بھی جب کبھی آپ کی طرف سے عطا ہوگی تو میں جھولی پھیلائے رہوں گا)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop