غسل کرنے کا آسان طریقہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ (ازواج مطہرات میں سے) حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لئے پانی رکھا( اور آپ کے لئے پردہ کا انتظام کیا یعنی ایک آڑ بنائی جس کے پیچھے آپ غسل میں مشغول ہوئے۔ آپ کے غسل کا طریقہ یہ تھا کہ ) سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو دو تین مرتبہ اچھے طریقہ سے دھو لیا۔ پھر آپ نے اپنے بائیں ہاتھ کو تر کر کے شرم گاہوں کو دھوپا پھر اپنا ہاتھ زمین پر رگڑ کر ( یعنی مٹی سے رگڑا تاکہ میل کچیل اُتر جائے) پھر صاف کیا پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔ اُس کے بعد اپنا چہرہ مبارک دھویا اوردونوں بازو بھی۔ پھر سارے بدن پر اچھی طرح پانی بہایا۔ اور آخر میں پھر اپنی جگہ سے اُٹھ گئے اور دونوں پیروں کو دھویا( وہاں نیچے پائوں میں ہی پانی جمع ہوتا تھا اسی لئے ایک طرف ہو کر پائوں دھوئے ورنہ غسل کے دوران ہی پائوں بھی دھو لینے چاہئیں)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





