اسلام اور جدید معیشت وتجارت
اسلام اور جدید معیشت وتجارت
از شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی
مطبوعہ مکتبہ معارف القرآن کراچی
₨ 800.00
🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp
3 in stock
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب لکھتے ہیں کہ مغربی استعمار کے اس دور میں علمائے کرام اور جدید تعلیم یافتہ حضرات کے درمیان ایک خلیج حائل ہوگئی ہے ۔ کیونکہ دونوں کا سوچنے کا انداز بالکل مختلف ہے ۔
کم از کم معاشی مسائل کی حد تک اس خلیج کو دور کرنے کے لئے اور افہام و تفہیم بڑھانے کے لئے ایک ادارہ "مرکز الاقتصاد الاسلامی" قائم کیا گیا جس نے دارالعلوم کراچی کے تعاون سے متعدد تربیتی کورس منعقد کروائے ۔ یہ تربیتی کورس تاجروں، صنعت کاروں، مالیاتی اداروں اور معیشت کے دوسرے شعبوں سے متعلق افراد کے لئے منعقد کیا گیا تھا ۔ جن میں ان لوگوں کو تجاری معاملات سے متعلق بنیادی اسلامی احکامات سے روشناس کروایا گیا ۔
پہلے کورس سے حاضرین کو بے حد فائدہ محسوس ہوا تو پھر دوسرا کورس بھی ترتیب دیا گیا ۔ دوسرے کورس کے موقع پر احقر نے پچھلے تجربات اور نئے حالات کی روشنی میں موضوعات میں حذف و اضافہ کا اہتمام کیا ۔ اس طرح دوسرا کورس پہلے سے بھی زیادہ مفید ہوگیا ۔
پھر بہت سارے احباب نے اس ضرورت کی طرف توجہ دلائی کہ ان دروس کو کتابی شکل میں شائع کردیا جائے تاکہ جو لوگ شریک نہیں ہوسکے وہ بھی اس سے آگاہ ہوجائیں ۔ یہی اس کتاب کا پس منظر اور تعارف ہے ۔ یہ کتاب پوری امت مسلمہ کو در پیش مسائل کی رہنمائی کے لئے توجہ کا باعث بنے گی ۔
Additional information
| Weight | 0.258 kg |
|---|---|
| Binding Type | Card Cover |
| Number of Pages | 276 |
| Delivery Time | 5-7 Working Days |
| Paper Quality | Normal |
| Published By | Maktaba Maarif ul Quran |
| Shipping Charges | FREE |
| Written By | Maulana Mufti Muhammad Taqi Usmani Sahib |
KEEP EXPLORING
Explore More Islamic Book Categories
Find thousands of books from your favourite categories.
📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories
MORE BOOKS
You May Also Like These Books
Explore more useful books related to your interest.











