لوگوں میں بد ترین شخص کون ہے ؟
اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی۔ آپ نے فرمایا: اُسے اندر آنے دو۔ یہ اپنے قبیلے کا بہت برا شخص ہے۔
جب وہ شخص اندر آیا تو آپ نے اُس کے ساتھ نرمی سے گفتگو فرمائی۔
جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! آپ نے تو فرمایا تھا کہ وہ برا شخص ہے۔ مگر آپ نے اُس سے بہت نرمی سے باتیں کیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں بدترین شخص وہ ہے جس کے ڈر کی وجہ سے (اور اُس کے شر سے بچنے کے لئے) لوگ اس کے ساتھ بات کرنا چھوڑ دیں۔ اُس کی فحش گوئی سے بچنے کے لئے اُس کو چھوڑ دیں۔
۔(حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اُس کے شر سے بچنے کے لئے اُس کو عزت دی اور نرمی سے بات کی۔ نیز اس کی مذمت بھی فرمائی کہ ایسا شخص بدترین ہے جس کی لوگ اسی لئے عزت کریں کہ اُس کے شر سے بچے رہیں، یا پھر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ نرمی سے بات کرے تو آپ بھی اُس کے ساتھ اچھا برتائو کرے خواہ اُس کا پس منظر کچھ بھی ہو)
(مفہوم حدیث : ۵۷۲۵، باب المداراۃ مع الناس، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





