آسان عمل اختیار کرنا، زیادہ پسندیدہ ہے

آسان عمل اختیار کرنا، زیادہ پسندیدہ ہے

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا: جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کاموں میں سے ایک کا اختیار دیا جاتا تو آپ آسان کام کو اختیار فرماتے بشرطیکہ کوئی گناہ نہ ہو اور اگر کوئی گناہ ہوتا ( تو خواہ کتنا ہی آسان کیوں نہ ہو) آپ اُس سے سب سے زیادہ دُور رہتے۔

۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی بھر کسی شخص سے اپنی ذات کے لئے کوئی بدلہ نہیں (معاف کردیتے) ہاں البتہ اگر کوئی اللہ کی حرمت (اللہ کے حرام کردہ احکامات) اور مقرر کردہ حد کو توڑ ڈالتا تو اللہ کے لئے اُس کو سزا دیتے (تاکہ معاشرہ میں امن اور سلامتی قائم رہے، فساد اور بگاڑ پیدا نہ ہو)۔

(مفہوم حدیث: ۵۷۲۰، باب قول النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم یسرو ا ولا تعسرو، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop