ہر حال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دینے والے صحابی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ہر حال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دینے والے صحابی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: (مکی زندگی میں) حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عموماً روزانہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر تشریف لے آتے ۔ پھر جس دن آپ کو ہجرت کا حکم ہوا تو ہمیں ایک حیرانگی ہوئی کیونکہ اُس دن ایسا ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت ہمارے گھر تشریف لائے ( جبکہ آپ کا معمول یہ تھا کہ صبح کے وقت تشریف لاتے یا پھر شام کے وقت ) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آپ کی آمد کی اطلاع ملی تو وہ بھی کہنے لگے کہ آج اس وقت تشریف لائے ہیں تو ضرور کوئی نئی بات ہوگی۔

پھر جب آپ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: جو لوگ تمہارے گھر میں ہیں اُن سے کہو کہ باہر جائیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! میرے گھر میں کوئی بھی باہر کا شخص نہیں، بلکہ صرف میری دونوں بیٹیاں موجود ہیں۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے؟ مجھے اجازت مل گئی ہے ہجرت کرنے کی۔

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! میں ہر حال میں آپ صحبت اور رفاقت چاہتا ہوں۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا: میں بھی چاہتا ہوں تم میرے ساتھ چلو۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میرے پاس دو اُونٹنیاں ہیں اور وہ دونوں سفر کے لئے تیار ہیں( اُن پر سواری کی جاسکتی ہے) اُن میں سے ایک آپ لے لیجئے گا۔ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک اُونٹنی میں تم سے قیمتاً لے لیتا ہوں۔

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop