دین اسلام کی خاطر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی بے مثال قربانیاں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں: حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کبھی متواتر تین دن تک پیٹ بھر کر نہ کھا سکے ( کبھی ایک دن کھانا مل جاتا تو دو دِن فاقے اورکبھی دو دِن کھانا ہوتا تو تیسرے دن فاقہ) اورحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خود اپنی حالت بیان فرماتے ہیں کہ مجھے فاقے کی وجہ سے سخت مشقت آ پہنچی ( اتنے دن فاقے ہوئے کہ بھوک برداشت کرنا مشکل ہوگیا) تو میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ایک آیت سیکھنے کی خواہش ظاہر کی ( مقصد یہ تھا کہ وہ گھر لے جائیں گے ، آیت سکھائیں گے اور ساتھ کچھ کھانے کے لئے بھی پیش کردیں گے، مگر وہ میرا مقصد نہ سمجھے بلکہ) وہ مجھے اپنے گھر لے گئے اور آیت پڑھا دی۔ میں پھر وہاں سے نکلا اور تھوڑا سا ہی پیدل چلا رہا تھا کہ بھوک سے نڈھال ہو کر منہ کے بل زمین پر گر پڑا۔ پھر جب ہوش میں آیا تو دیکھا کہ رحمت للعالمین آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم میرے سرہانے کھڑے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے آوازدی: اے ابوہریرہ! میں نے فوراً کہا : لبیک یا رسول اللہ (علیہ الصلوٰۃ والسلام) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کھڑا کیا اور (میری جو حالت کوئی نہ سمجھ سکا وہ) حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوراً سمجھ گئے۔ چنانچہ آپ علیہ السلام مجھے اپنے گھر لے گئے اور میرے لئے دُودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اُس میں سے دُودھ پیا۔ آپ نے فرمایا: اے ابو ہریرہ! دودھ پیو۔ کہتے ہیں: میں نے دوبارہ پیا۔ آپ علیہ السلام نے پھر فرمایا: اے ابوہریرہ! اور بھی دُودھ پی لو۔کہتے ہیں میں نے اور بھی پی لیا یہاں تک کہ میرا پیٹ (جو بھوک کی وجہ سے کمر سے مل گیا تھا) بالکل سیدھا ہوگیا ( یعنی سرور ِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اتنا پلایا کہ میں سیر ہوگیا)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





