کوئی چیز مجلس میں تقسیم کرنے کا طریقہ
حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جب ہمارے گھر تشریف لائے تو میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ دودھ کس طرح پینا پسند فرماتے ہیں۔ حضرت اَنس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ایک بکری کا تازہ دودھ نکال کر لایا اور اس میں کنویں کا تازہ پانی ملایا ( جب اچھی طرح تیار ہوگیا تو ) پھر میں نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا۔ آپ نے وہ پیالہ نوش فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) بیٹھے تھے جبکہ دائیں جانب ایک اعرابی بیٹھے تھے۔ آپ نے جب دُودھ نوش فرما لیا تو اپنا بچا ہوا ساتھ والے اعرابی کو دیا اور فرمایا: دَور دائیں طرف سے چلنا چاہئے ( یعنی مجلس میں جب بھی کوئی چیز تقسیم کرنی ہو تو دائیں طرف سے شروع کرو اور وہ شخص بھی اپنے دائیں طرف والے کو دے کر سلسلہ آگے بڑھائے)۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





