اسلام میں رہبانیت نہیں ہے
اَنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ تین صحابہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر تشریف لائے اور اَزواجِ مطہرات سے آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کا معمول پوچھنے لگے۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر کثرت سے اور ذوق و شوق سے اللہ کی عبادت فرماتے ہیں تو وہ آپس میں کہنے لگے۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی زیادہ عبادت کرتے ہیں تو پھر ہمیں تو اس سے بھی زیادہ کرنی چاہئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام لغزشیں معاف ہیں اور ہمارا نہ جانے کیا حال ہوگا۔ اس پر اُن میں سے ایک صاحب کہنے لگے: میں آج کے بعد ہمیشہ پوری رات نماز میں گزارا کروں گا۔ دوسرے صاحب نے کہا: میں آج کے بعد ہمیشہ روزے رکھوں گا اور کبھی روزہ نہیں چھوڑوں گا۔ تیسرے صاحب نے کہا: میں آج کے بعد کبھی کسی عورت کے پاس نہیں جائوں گا اور نہ ہی شادی کروں گا ۔(یہ تمام صورتیں رہبانیت کی ہیں یعنی نفسانی لذات سے دستبردار ہو جانا اور حقوق و فرائض سے کنارہ کشی کرلینا)۔
اِسی اثناء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور (آپ نے اُن کی کچھ کچھ باتیں سُن لی تھیں اسی لئے ) آپ علیہ السلام نے پوچھا: کیا تم لوگوں نے یہ یہ باتیں کی ہیں؟ تو پھر سُن لو، خدا کی قسم! تم سب سے زیادہ اللہ کا ڈر میرے دل میں ہے اور میں تم سب سے بڑا متقی اور پرہیز گار ہوں لیکن میں (نفلی) روزے رکھتا ہوں اور چھوڑ بھی دیتا ہوں۔ میرا رات کا معمول یہ ہے کہ میں نیند بھی کرتا ہوں اور عبادت بھی کرتا ہوں اور میں عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں (یعنی طبعی تقاضوں کو پورا کرتا ہوں) پس جو میری سنت سے اعراض کرے گا (یعنی میرے طریقے سے ہٹ جائے گا اور کنارہ کشی کرلے گا) تو وہ مجھ میں سے نہیں (میری اتباع کرنے والوں میں سے نہیں کیونکہ یہ پچھلی اُمتوں کا طریقہ تھا کہ وہ رہبانیت اختیار کر کے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جنگل میں چلے جاتے تھے مگر اب یہ صحیح نہیں بلکہ تمام عبادات میں اعتدال کی تعلیم ہے)۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





