ماں کی ممتا سے بھی زیادہ چاہنے والی اِک ذات

ماں کی ممتا سے بھی زیادہ چاہنے والی اِک ذات

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے۔ قیدیوں میں ایک عورت بھی تھی ( جس نے بچہ جنا تھا) اور اُس کے پستانوں سے دُودھ اُتر کر بہہ رہا تھا۔ اچانک اُس کو قیدیوں میں ایک معصوم بچہ نظر آیا( غالباً اُسی کا بچہ تھا جو گم ہو گیا تھا)۔ اُس عورت نے فوراً اُس بچہ کو اُٹھا لیا اور اپنے پیٹ سے لگا لیا اور دُودھ پلانا شروع کردیا( اتنی زیادہ محبت اور ممتا کا اظہاردیکھ کر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: تمہیں کیا لگتا ہے کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں پھینک سکتی ہے ؟

صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! جب تک اِس عورت کی جان میں جان ہے یہ اپنے بچے کو آگ میں نہیں گرنے دے گی ( خود جان دے دے گی مگر بچے کو تکلیف نہ آنے دے گی)۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سُن کر ارشاد فرمایا: یہ عورت اپنے بچہ پر جتنی مہربان ہے اس سے کئی درجہ زیادہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحم کرنے والے ہیں۔

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop