لڑکی کی پرورش پر جنت کا وعدہ ہے
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ارشاد فرماتی ہیں : ایک عورت میرے پاس مانگنے کے لئے آئی، ساتھ دو لڑکیاں بھی تھیں، اُس وقت میرے پاس کھجور کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ میں نے وہی ایک کھجور دے دی تو اُس نے کھجور کو دو حصوں میں تقسیم کیا اور اپنی بیٹیوں کو دے دی۔ پھر اُٹھ کر چلی گئی۔
جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے اُن کے سامنے اِس کا تذکرہ کیا۔ آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس طرح لڑکیوں کی پرورش کا ذمہ اُٹھا لے ( اُن کی پرورش نیک نیتی اور خلوصِ دل سے کرے) اوراچھا سلوک کرے( کیونکہ عموماً لڑکیوں سے معاشی فائدہ وابستہ نہیں ہوتا تو اس وجہ سے کوئی بد سلوکی بالکل نہ کرے اور پرورش میں کمی نہ کرے) تو یہ لڑکیاں اُس کے لئے جہنم سے حجاب بن جائیں گی (جہنم سے اس کو بچائیں گی)۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





