جھوٹ پھیلانے والے پر سخت عذاب

جھوٹ پھیلانے والے پر سخت عذاب

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج رات (خواب میں) دو شخص ( جبرئیل و میکائیل علیہم السلام) نظر آئے ۔ وہ میرے پاس آئے اور بتایا: جس شخص کو آپ نے دیکھا( وہ عذاب میں مبتلا تھا اور اُس کو سخت سزا دی جارہی تھی کہ) اُس کا جبڑا کھینچ کرچیر دیا جاتا تھا۔ وہ شخص (دنیا میں بہت بڑا کذاب ( جھوٹ بولنے والا) تھا۔ ایک جھوٹ کہہ دیتا تھا اور وہ ہر جگہ پھیل جاتا تھا۔ اِس لئے یہ معاملہ ( یعنی اُس کا جبڑا کھینچ کر چیر دیاجاتا تھا) اُس کے ساتھ قیامت تک جاری رہے گا( یاد رکھنا چاہئے کہ ایسا شخص جو منظر عام پر ہو ، جس کے جھوٹ بولنے سے وہ جھوٹ فوراً ہر طرف پھیل جائے تو ایسے شخص کو سخت ترین سزا میں مبتلا کیا جائے گا۔

آج کل سوشل میڈیا پر کوئی جھوٹی بات بغیر تحقیق کے آگے بھیج دی جاتی ہے پھر چند لمحوں میں یہ جھوٹ ہر طرف پھیل جاتا ہے۔ تو اس لئے کوئی بھی چیز آگے بھیجنے سے پہلے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر دینی باتیں، احادیث اور سیاسی مخالفین سے متعلق جب تک تصدیقی بات نہ ہو تب تک بات آگے نہ پھیلائیں۔

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop