خواب میں جنت عدن کا مشاہدہ

خواب میں جنت عدن کا مشاہدہ

حضرت سمرہ بن جندب نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات کو (خواب میں) میرے پاس دو فرشتے آئے اور مجھے اُٹھا کر ایک ایسے شہر میں لے گئے جو ( بہت خوب صورت تھا) سونے چاندی کی اینٹوں سے بنا ہوا تھا۔ وہاں ہم نے کچھ ایسے لوگ دیکھے جن کا آدھا بدن بہت خوبصورت تھا، اتنا خوب صورت کہ اس سے پہلے کسی نے اتنا حُسن نہیں دیکھا ہوگا لیکن بدن کا دوسرا حصہ بہت بد صورت تھا ایسا کہ اتنی بد صورتی کسی نے نہیں دیکھی ہوگی۔
فرشتوں نے اُن لوگوں سے کہا: جائو اور اُس نہر میں غوطہ لگا کر آئو، جب وہ لوگ غوطہ لگا کر آئے تو اُن کی بد صورتی ختم ہو چکی تھی اور وہ نہایت حسین و جمیل اور خوب صورت ہو چکے تھے۔
پھر دونوں فرشتوں نے مجھے بتلایا کہ یہ جنت عدن ہے( جہاں آپ موجود ہیں) اور یہی آپ کی منزل ہے اور مزید اُن فرشتوںنے مجھے بتایا کہ جن لوگوں کو آپ نے ابھی دیکھا یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے نیک اعمال کئے مگر ساتھ کچھ برے عمل بھی تھے اللہ تعالیٰ نے (اپنی رحمت سے) اِن کے برے اعمال کو معاف کردیا ( نیک اعمال کرتے رہنا چاہئے بعض لوگ گناہ میں مبتلا ہو جانے پر نیک اعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ یہ صحیح نہیں۔ اگر نیکیاں اعمال نامہ میں ہوں گی تو اُن کی برکت سے اللہ کی رحمت ضرور ہوگی)
(مفہوم حدیث :۱۹۷، جنت عدن ، سورۃ التوبۃ ، کتاب التفسیر، صحیح البخاری)

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop