جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہو
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں :’’ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار ِ ثور میں تھا( جب میں نے نگاہ اُوپر اُٹھائی ) تو میںنے مشرکوں کے قدم دیکھے ( مجھے تھوڑی سی گھبراہٹ ہوئی کیونکہ وہ بالکل غار کے دہانے پر کھڑے تھے اور غار کا منہ اُن کے پیروں کے نیچے تھا) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر اِن میں سے کسی ایک شخص نے بھی اپنا پیر اُٹھا کر نیچے دیکھا تو وہ ہمیں دیکھ لے گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر ! ایسے دو آدمیوں کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے جن کا تیسرا’’ اللہ‘‘ ہو ( جس کا مددگار ’’اللہ ‘‘ ہو جائے، اُس کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی )
(مفہوم حدیث : ۱۸۶، قول اللہ: اذ یقول لصاحبہ ، کتاب التفسیر، صحیح البخاری)
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





