اللہ تعالیٰ بہت قدر دان ہیں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:’’ میں نے اپنے نیک صالح بندوں کے لئے وہ چیزیں تیار کررکھی ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہوگا اور نہ ہی کسی کان نے سنا ہوگا اور (ایسی عظیم الشّان نعمتیں تیار کررکھی ہیں جن کا) وہم و گماں بھی کسی انسان پر نہیں گزارا ہوگا (کسی آدمی کی سوچ بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتی )۔
میں نے جو ذخیرہ کررکھا ہے وہ اُن سب کے علاوہ ہے جس کی تمہیں اطلاع ملی ( یعنی احادیث اور قرآن کی آیات میں جنت کی جن نعمتوں کا ذکر ہے اُس سے بھی کئی درجہ بڑھ کر ملیں گی جن کا صحیح اندازہ اللہ کے علم میں ہے، جنت ایک بہت عالیشان مقام اور رہنے کی جگہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک صالح مؤمن بندوں کی ضیافت کیلئے تیار کی ہے۔)۔
(مفہوم حدیث: ۳۰۳، باب قولہ فلا تعلم نفس ما اخفی لھم من قرۃ اعین ، صحیح البخاری)
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





