سورج عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے

سورج عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سورج غروب ہوتے وقت میں آنحضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد کے اندر موجود تھا۔ آپ نے فرمایا: اے ابو ذر! کیا تمہیں معلوم ہے یہ سورج کہاں جا کرغروب ہوتا ہے؟ (اور پھر دوبارہ طلوع ہونے کی اجازت ملتی ہے) تو حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ علم ہے۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (ہر روز) جب سورج چلتا رہتا ہے( اُبھرتا ہے، چڑھتا ہے ، اُترتا ہے اور غروب ہو جاتا ہے) تو یہ عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے( پھر اِس کو دوبارہ طلوع ہونے کی اجازت وہاں سے ملتی ہے )پس یہی مطلب ہے ارشاد باری تعالیٰ کا۔ والشمس تجری لمستقرلھا ( سورۃ یٰس)
(مفہوم حدیث: ۳۲۶، باب قولہ والشمس تجری، کتاب التفسیر، صحیح البخاری)

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop